’ساری کی ساری فوج بھیج دیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے نائب رہنما ایمن الظواہری نے ایک نئی وڈیو ٹیپ میں امریکی صدر جارج بش کے عراق میں فوجیں بڑھانے کے منصوبے کا مذاق اڑایا ہے۔ ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹیپ میں ایمن الظواہری نے صدر بش سے کہا ہے کہ ’اپنی ساری کی ساری فوج‘ عراق بھیج دیں۔ ٹیپ کے مطابق ’عراق کے مزاحمت کار آپ جیسی دس فوجوں کو دفن کر کے رکھ دیں گے۔‘ اس ماہ کے اوائل میں صدر جارج بش نے عراق میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے کی غرض سے بیس ہزار سے زیادہ امریکی فوجی عراق بھیجنے کا اعلان کیا تھا جو اب عراق پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ برس ایک وڈیو ٹیپ میں الظواہری نے امریکی صدر بش کو ’جھوٹا‘ کہا تھا اور دہشتگردی کی مخالف امریکی جنگ میں انہیں ’ناکام‘ قرار دیا تھا۔ انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی اس وڈیو میں الظواہری نے کہا تھا کہ ’جارج بش، آپ ایک جھوٹ بولتی ناکامی ہیں۔‘ ایمن الظواہری نے دارفور اور پوپ بینیڈِکٹ سولہویں کے بارے میں بھی باتیں کہی تھیں۔ اس سے قبل القاعدہ کے رہنما نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی پانچویں برسی پر بھی ایک وڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان اور عراق میں مغربی افواج کو شکست کا سامنا ہوگا۔ ایمن الظواہری کے سر پر 25 ملین ڈالر کا انعام ہونے کے باوجود انہیں پکڑنے میں امریکہ اب تک ناکام رہا ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان ابھی زندہ ہیں :ایمن الزواہری24 December, 2005 | پاکستان بش عراق میں ہار مان لیں: الظواہري 06 January, 2006 | آس پاس ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ 30 January, 2006 | آس پاس ’ایمن الظواہری کی مغرب پر تنقید‘05 March, 2006 | صفحۂ اول حماس مسلح لڑائی جاری رکھے: ایمن05 March, 2006 | آس پاس حملوں کا جواب دیں گے: ایمن27 July, 2006 | آس پاس الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام02 September, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||