’صدام کی پھانسی: فلم کس نے بنائی؟‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی حکومت نے معزول صدر صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے وقت موبائل کے ذریعے بنائے جانے والی خفیہ فلم کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس غیر سرکاری فلم میں سینچر کو معزول صدر کی پھانسی کے وقت موجود افراد کی جانب سے ان پر طعنے کستے اور ان کی بے عزتی کرتے دکھایا گیا ہے۔ قدرے دھندلی اس موبائل ویڈیو فلم میں پھانسی کے وقت موجود ایک شخص کی طرف سے سابق صدر کو’جہنم میں جاؤ‘ کہتے سنا گیا۔ برطانیہ کے نائب وزیراعظم جان پریسکاٹ نے صدام حسین کو پھانسی دینے کے طریقہ کار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسی کے وقت کے حالات انتہائی ’افسوس ناک‘ تھے۔ عراقی حکام کو خدشہ ہے کہ صدام کی پھانسی کی اس غیر سرکاری ویڈیو فلم سے ملک کی سنی اور شیعہ آبادی کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ موبائل وڈیو فلم صدام کو پھانسی دیئے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد انٹر نیٹ پر جاری کر دی گئی تھی۔
وزیراعظم نور المالکی کے مشیر سمیع العکسری نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا’وہاں پر کچھ گارڈز تھے جنہوں نے غیر مناسب نعرے لگائے اور اب حکومت اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے‘۔ صدام حسین جو ایک سنی مسلمان تھے انہیں بغداد کی ایک عدالت نے 1980 میں 148 شیعہ افراد کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں سنیچر کو علی الصبح بغداد میں پھانسی دی گئی اور اس کے ایک دن بعد صدام کو ان کے آبائی گاؤں تکریت کے قریب دفن کردیا گیا تھا۔ عراقی حکام کی جانب سے بعد ازاں صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کی سرکاری ویڈیو نشر کی گئی تھی تاکہ لوگوں کو اس بات کا ثبوت مل سکے کہ صدام حسین ہلاک ہوگئے ہیں تاہم حکومتی فلم میں کسی قسم کی کوئی آواز شامل نہیں تھی اور نہ ہی موت کا اصل لمحہ دکھایا گیا تھا جبکہ موبائل فون سے بنائی جانے والی فلم میں ان کی پھانسی کے بعد کے مناظر بھی شامل ہیں۔ جلاد کے تختہ کھینچتے وقت ایک شخص صدام کو ’جہنم میں جاؤ‘ کہتا ہے جبکہ دوسرے شیعہ رہنما مقتدا صدر اور محمد صادق صدر، جنہیں صدام حسین کے ایجنٹوں نے قتل کردیا تھا، کے نعرے لگاتے ہیں۔ اس کے جواب میں صدام ان سے طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں؟ کیا تم اسے بہادری سمجھتے ہو؟۔ |
اسی بارے میں صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی30 December, 2006 | آس پاس صدام کی پھانسی پر عالمی ردِعمل30 December, 2006 | آس پاس صدام حسین عوجہ میں سپردِ خاک31 December, 2006 | آس پاس صدام: آخری لمحات کی غیر سرکاری ویڈیو31 December, 2006 | آس پاس ’صدام حسین جو باغبان تھا‘01 January, 2007 | آس پاس صدام کو پھانسی کے خلاف مظاہرے01 January, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||