BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 January, 2007, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کو پھانسی کے خلاف مظاہرے
صدام حسین کی بیٹی
صدام حسین کی دو بیٹیوں نے اردن میں پناہ لی تھی
عراق کے معزول صدر صدام حسین کو پھانسی دیے جانے کے خلاف عراق اور اردن میں سینکڑوں لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ بغداد کے سنی علاقوں میں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ’صدام تم ہی ہمارا وطن ہو‘ اور ’ہم تمہاری موت کا انتقام لیں گے‘۔

عراق میں بغداد، تکریت اور سمارا میں مظارہ ہوئے ہیں جبکہ مسلم دنیا کے مختلف علاقوں سے صدام حسین کی پھانسی کے خلاف مظاہروں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ ان میں فلسطینی علاقے اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر شامل ہیں۔

اردن کے داراحکومت امان میں مظاہرین نے صدام حسین کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور کچھ دیر کے لیے صدام حسین کی بیٹی راغے بھی مظاہرےمیں شامل ہوئیں۔ انہوں نے مظاہرین کی ’شہید صدام حسین کی حمایت‘ کا شکریہ ادا کیا۔

چھ ہلاک
 امریکی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بغداد میں ایک عمارت پر حملہ کرکے چھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس عمارت میں القاعدہ سے ہمدردی رکھنے والے افراد کو پناہ دی جاتی تھی

عراق کے معزول صدر کی دو بڑی بیٹیاں اپریل دو ہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد پناہ کے لیے اردن چلی گئی تھیں۔

اردن میں حزب اختلاف کے ایک رہنما نے کہا کہ صدام حسین کو عرب دنیا کا رہنما تصور کیا جانا چاہیے۔

’صدام حسین ہی وہ رہنما تھا جس نےامریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کیا، وہ بے مثال ہے‘۔’وہ واحد رہنما ہے جس نے عراق کی دولت کو عرب قوم کی دولت سمجھا، صدام حسین نے عربوں کی مدد کی اور ان رہنماؤں کاساتھ دیا جو اب ان کی مخالفت کرر ہے ہیں۔ وہ عرب قوم کے رہنما ہیں‘۔

ادھر امریکی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بغداد میں ایک عمارت پر حملہ کرکے چھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق اس عمارت میں القاعدہ سے ہمدردی رکھنے والے افراد کو پناہ دی جاتی تھی۔

بساطامریکہ، صدام، عراق
بساطِ سیاست: خبروں، تجزیوں کا مجموعہ
صدام حسین’موت سے نہیں ڈرتا‘
صدام نے تختہ دار پر بھی طعنوں کا جواب دیا
مظاہرینصدام کی پھانسی
صدام حسین کی پھانسی پر عوامی ردِعمل
اسی بارے میں
صدام حسین: سوانحی خاکہ
30 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد