صدام: آخری لمحات کی غیر سرکاری ویڈیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول عراقی صدر صدام حسین کو تیس دسمبر کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی گھاٹ بغداد کے شمال میں امریکی فوج کے زیر انتظام ایک ’ہائی سکیورٹی‘ علاقہ میں بتایا جا رہا ہے۔ صدام حسین کے تختہ دار تک جانے کی ویڈیو پہلے عراقی ٹی وی اور پھر دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی، لیکن انہیں پھانسی دیئے جانے کے چند گھنٹوں بعد ان کے آخری لمحات کی ایک غیر سرکاری ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی دستیاب تھی۔ اس ویڈیو میں صدام حسین اور پھانسی گھاٹ پر موجود کچھ افراد کے درمیان مکالمہ ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ کلمۂ شہادت بلند کرتے ہیں اور اس کے مکمل ہونے سے پہلے ہی ان کے پیروں کے نیچے سے تختہ کھینچ لیا جاتا ہے۔ ذیل میں مذکورہ ویڈیو کلپ کا کچھ حصہ دیکھنے کے لیے لنک دیا جا رہا ہے، اسے دیکھنا بعض افراد کے لیے شاید تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا کہ اس ویڈیو کے ابتدائی حصہ میں شامل کِلپ صدام حسین کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر موجود کسی شخص نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’تم اس کو بہادری سمجھتے ہو!‘31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین: سوانحی خاکہ30 December, 2006 | آس پاس کیا صدام ذاتی عناد کا نشانہ بنے؟31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین عوجہ میں سپردِ خاک31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین کی پھانسی کی ویڈیو30 December, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||