سرحد پر جنوبی کوریا کی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کوریا کی ایٹمی دھماکہ کرنے کی حالیہ دھمکی کے بعد جنوبی کوریا کے فوجیوں نے سرحد پر تعینات اپنے حریف فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت چالیس شاٹ فائر کیے گئے جب شمالی کوریا کے فوجی غیرفوجی زون میں داخل ہوگئے۔ دریں اثناء جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں شمالی کوریا سے ایٹمی دھماکہ کرنے کا منصوبہ ترک کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا نے اپنے ہمسایہ ملک سے ایٹمی تنازعے پر ہونے والے چھ طرفہ مذاکرات میں پھر سے شرکت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کے خلاف چھ طرفہ مذاکرات کا بائیکاٹ کرتا رہا ہے۔ ان مذاکرات میں امریکہ، چین، روس، جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ چند دن کے اندر شمالی کوریا ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے ذرائع نے خبررساں ادارے اے پی کو اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کا یہ قدم دانستہ طور پر تھا یا نہیں۔ ادھر سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکہ کیا تو اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی دھماکے سے ’خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی‘ کو خطرہ پیدا ہوجائے گا اور سلامتی کونسل ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مترادف اقدام‘ اٹھائے گی۔ ادھر جاپان کے نائب وزیر خارجہ شوتارو یاچی نے واشنگٹن میں امریکی اہلکاروں سے بات چیت کے بعد جاپانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ شمالی کوریا اسی اختتام ہفتہ پر ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے۔ |
اسی بارے میں امریکہ کو شمالی کوریا کا انتباہ09 April, 2006 | آس پاس شمالی کوریا:’اعلان اشتعال انگیز ہے‘03 October, 2006 | آس پاس روس، شمالی کوریا رابطے میں ہیں06 October, 2006 | آس پاس شمالی کوریا’ہتھیار بنانےکا عہد‘23 September, 2006 | آس پاس اسلحہ فرموں پر امریکی پابندی05 August, 2006 | آس پاس ’قرارداد پر عمل نہیں کریں گے‘16 July, 2006 | آس پاس کیلی فورنیا میزائل کے زد میں؟06 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے05 July, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||