BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 August, 2006, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلحہ فرموں پر امریکی پابندی
روسی کمپنی سوخوئی پر بھی پابندی لگا دی گئی
امریکہ نے غیر قانونی طور پر ایران کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر روس، شمالی کوریا، انڈیا اور کیوبا کی اسلحہ فرموں پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ کہا جا رہا ہے کہ ان فرموں نے یہ سازوسامان تہران کو بیچ کر امریکن قانون کو توڑا ہے کیونکہ یہ سازوسامان وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

امریکی فرموں کو ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کو روک دیا گیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے اسے غیر قانونی کہہ کر اس کی مذمت کی ہے۔گزشتہ سال ماسکو نے سات سو ملین کی لاگت کا سازوسامان ایران کو مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

پابندی لگائے جانے والی کمپنیوں میں روسی کمپنی سوخوئی بھی شامل ہے۔ اس کمپنی نے کہا ہے کہ ان کا تہران کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کمپنی کے چئیرمین نے روسی ریڈیو ماسکو ایکو کو اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم از کم گزشتہ چھ سالوں سے تہران کو کوئی اوزار فراہم نہیں کیاہے۔

امریکہ نے یہ پابندی 2000 کے ایران نان پرولیفیریشن ایکٹ کے تحت لگائی ہے۔

ایک امریکی افسر کے مطابق یہ پابندی ان شواہد کے ملنے پر لگائی ہے کہ ان کمپنیوں نے ایران کو جنوری 1999 سے اب تک بہت سے ہتھیار مہیا کئے ہیں۔

سوخوئی کے علاوہ روسی کمپنی روزوبورونیکسپورٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ پابندی لگنے والوں میں دو انڈین کمپنیاں بالا جی امائنز لمٹیڈ اور پراچی پولی پراڈکٹس بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شمالی کوریا کی کورین مائننگ اینڈ انّڈ سٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن، کوریا پگانگ ٹریڈنگ کارپوریشن اور کیوبا کی کمپنی سنٹر فار جینٹنگ انجینئرنگ اینڈبائو ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد