کیلی فورنیا میزائل کے زد میں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منگل کے روز شمالی کوریا کی طرف سے دور مار کرنے والے میزائیلوں کے تجربوں کے بعد امریکہ کے مغربی ساحل یا ’ویسٹ کوسٹ‘ کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے- یہ بات امریکی ٹیلیویزن چینل ’اے بی سی نیوز‘ نے میزائيل سسٹم اور دفاعی ماہرین کے حوالے سے بتائی ہے- اے بی سی نے بدھ کی شام اپنی جاری کی ہوئی ایک ویڈیو میں ماہرین کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ویسٹ کوسٹ کے بڑے شہرو مثلاً ریاست کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو اور لاس اینجلس، ریاست واشنگٹن کے شہرسیئٹل اور ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ شمالی کوریا کے میزائلوں کے خطرے کی زد میں ہیں اور یہ خطرہ حقیقی ہے- اے بی سی نیوز چینل نے مزید بتایا ہے کہ شمالی کوریائی میزائيلوں کے تجربات کے بعد پہلے فقط ہوائی کے بارے میں غیر یقینی سے کہا جارہا تھا کہ اسے خطرہ ہے لیکن اب ماہرین ویسٹ کوسٹ کو کوریائی میزائیلوں سے حقیقی خطرہ بتاتے ہیں- اے بی سی نے کہا کہ منگل کو امریکہ کے شمالی دفاعی کمانڈ نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریائی میزائیلوں سے پیدا ہونے والے امکانی خطرات سے مقابلے کے لیئے امریکی میزائیلی دفاعی سسٹم مکمل طرح چوکنا ہے- | اسی بارے میں میزائل تجربے، ہنگامی اجلاس05 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے05 July, 2006 | آس پاس شمالی کوریا کو پھر امریکی تنبیہہ17 June, 2006 | آس پاس ’جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے‘ 19 September, 2005 | آس پاس امریکہ و کوریا مذاکرات ناکام05 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||