ایران، وینزویلا میں معاہدے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور وینزویلا کے صدر ہوگو چاویز نے تیل کی تلاش اور کاروں کی پیداوار سمیت انتیس معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ محمود احمدی نژاد ان دنوں وینزویلا کے سرکاری دورے پیں۔ ایران کے صدر جب وینزویلا کے دارالجکومت کراکس پہنچے تو ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا گیا اور وینزویلا کے فوجی دستوں نے ایرانی صدر کو سلامی پیش کی۔ ایران کے صدر نے کہا وینزویلا اور ایران کے درمیان زمینی فاصلہ ذرہ زیادہ ہے لیکن دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے، جو امریکی مخالفت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ایران اور وینزویلا میں مشترک چیز صرف امریکہ کی مخالفت ہے اور دونوں ملکوں کے صدور اپنے آپکو کو انقلابی گردانتے ہیں۔ ایرانی صدر نے وینزویلا کے صدر کا ہاتھ بلند کر کے کہا کہ وہ جنوبی امریکہ کے اس انقلابی کو داد دیتے ہیں جو دنیا میں ایک قوم کے غلبے کے خلاف جہدوجہد کر رہے ہیں۔ ہوگو چاویز نے اس موقع پر ایران کی اسلامی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مذہب اسلام کو برا کہنا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں نے دنیا میں توازن کو برقرار کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیڈلائن ختم، ایران موقف پر قائم31 August, 2006 | آس پاس وینیزویلا کےصدر امریکہ کا دردِ سر24 July, 2005 | صفحۂ اول ایران: بھاری پانی کے پلانٹ کا افتتاح26 August, 2006 | آس پاس وینزویلا کے صدر کے قتل کا مطالبہ24 August, 2005 | صفحۂ اول وینزویلا: دس لاکھ فوجیوں کی ضرورت05 February, 2006 | آس پاس جنوبی امریکہ: بائیں بازو کا چینل 01 November, 2005 | صفحۂ اول غیر وابستہ ممالک کیا کر رہے ہیں؟16 September, 2006 | صفحۂ اول وینزویلا نےاسرائیل سے تعلقات ختم کر دیئے09 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||