وینزویلا نےاسرائیل سے تعلقات ختم کر دیئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینزویلا کے صدر ہیوگو چاویز نے لبنان میں ہونیوالی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے سفاتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر چاویز نےاسرائیل کی کارروائی کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل سے تعلقات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے وینزویلا نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا جس پر پیر کو اسرائیل نے بھی اپنے سفیر کو کاراکس واپس آنے کے لئے کہا ہے۔ صدر چاویز نے حال ہی میں اسرائیل کے مخالف ملک ایران کے لیئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نے ٹی وی پر اپنی تقریر میں کہا کہ ’ہمیں اسرائیل جیسی ریاست سے سیاسی تعلقات رکھنے، دفاتر اور کاروبار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘۔ چاویز نے یہودی ریاست پر ’نئے ہولوکاسٹ‘ کا الزام بھی لگایا ہے۔ صدر چاویز نے یہ بھی کہا کہ’ اسرائیل دیوانہ ہو گیا ہے۔ یہ ہولوکاسٹ کے خلاف دلیلیں دیتا ہے مگر خود فلسطین اور لبنان پر حملے کر کے ہولوکاسٹ ہی کر رہا ہے۔ لیکن یہ نیا ہولو کاسٹ ہے‘۔ وینزویلا کے صدر نے ایران کی حمایت کر کے اسرائیل سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایران کہتا رہا ہے کہ لبنان کے مسئلے کا حل اسرائیل کے خاتمے میں ہے۔ گزشتہ ماہ تہران کے دورے کے دوران صدر چاویز نے کہا تھا کہ وہ ہر حال میں اور ہر وقت ایران کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل نے اس کے جواب میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسا وینزویلا کی یک طرفہ پالیسی اور اس کے بے جا بیانات کے خلاف احتجاج کے طور پر کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’قرارداد سے معاملات مزید بگڑیں گے‘08 August, 2006 | آس پاس ’ہر چلتی گاڑی کو نشانہ بنائیں گے‘08 August, 2006 | آس پاس اسرائیل کا نہر لیطانی تک پیش قدمی کا فیصلہ 09 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ: نئی قرارداد پر کام شروع09 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||