جنوبی امریکہ: بائیں بازو کا چینل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی امریکہ میں بائیں بازو کی حکومتوں کے تعاون سے ایک ٹی وی چینل شروع کیاگیا جس کو وینزیلا کی حکومت کے علاوہ کئی دوسری حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ٹی وی چینل ٹیلسر نے اپنی نشریات کا آغاز امریکی صدر جارج بش کے خلاف ارجنٹائن میں ہونے والے اس مظاہرے کی تیاریوں کی کوریج سے کیا ہے جوامریکی صدر کے وہاں پہنچنے پر کیے جائیں گے۔ ٹیلسر نے وینزویلا کی طرف سے ہیٹی کو کم نرخوں پر تیل مہیا کرنے کے اعلان کو اپنی دوسری اہم خبر کے طور پر نشر کیا ہے۔ ٹیلسر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ چینل ناظرین کو سی این این کا متبادل مہیا کرے گا۔ نامہ نگاروں کا کہنا کہ یہ چینل ویزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی ایما پر قائم کیا گیا ہے اور اس کو کیوبا، ارجنٹائن، اور یوروگوئے کی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس نئے ٹی وی چینل کی نشریات دنیا کے پندرہ ملکوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز الزامات لگاتے رہے ہیں کہ امریکہ اس کو قتل کرانے کی شازش کر رہا ہے۔ امریکہ آزاد تجارت کے نظریے کے تحت معاہدوں کے ذریعے علاقے میں اپنا اثرو رسوخ چاہتا ہے۔ علاقے میں اثر رسوخ کی اس جنگ میں کولمبیا کی حکومت امریکہ کے ساتھ ہے جبکہ اکواڈور، بولیویا اور پیرو کی حمایت حاصل کرنے کے امریکہ اور وینزویلا دونوں کوشاں ہیں۔ | اسی بارے میں وینیزویلا کےصدر امریکہ کا دردِ سر24 July, 2005 | صفحۂ اول چاویز کی اقتدار میں واپسی14.04.2002 | صفحۂ اول چاویز کی جیت16 August, 2004 | صفحۂ اول ’میری موت کے ذمہ دار بُش ہوں گے‘21 February, 2005 | صفحۂ اول وینزویلا کے صدر کے قتل کا مطالبہ24 August, 2005 | صفحۂ اول بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||