BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 08:32 GMT 13:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میری موت کے ذمہ دار بُش ہوں گے‘
ہیوگو شاوے
’میرے خلاف بغاوت کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ تھا‘
وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے کہا ہے کہ امریکہ کی حکومت انہیں قتل کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے مارا گیا تو اس کی ذمہ داری جس شخص پر ہوگی اس کا نام جارج بُش ہے‘۔

شاویز جنہوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہا کہ ان کی زندگی پر حملے کا رد عمل ہو گا اور انہوں نے امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی۔

وینزویلا امریکہ کو یومیہ پندرہ لاکھ بیرل تیل فروخت کرتا ہے۔

شاویز نے بظاہر اعلیٰ امریکی حکام کی طرف سے اپنی بائیں بازو کی حکومت پر بڑھتی ہوئی تنقید کے جواب میں یہ بیان دیا۔

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے حال ہی میں ہیوگو شاویز کو لاطینی امریکہ میں ایک منفی قوت قرار دیا۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ پورٹر گوس نے کہا کہ ہیوگو شاویز خطے میں ممکنہ عدم استحکام کا باعث ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کو ہیوگو شاویز پر مبینہ طور پر حزب اختلاف کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور روس سے اسلحہ خریدنے پر اعتراض ہے۔

انیس سو نناونے میں ہیوگو شاویز کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکہ اور وینزویلا کے سفارتی تعلقات بتدریج بگڑ رہے ہیں۔

ہیوگو شاویز نے کہا کہ اگر امریکہ نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو وہ پچھتائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سن دو ہزار دو میں انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے ملک میں ہونے والی بغُاوت کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ تھا۔

اس سے پہلے کیوبا کے صدر فیدیل کاسترو بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر شاویز کو قتل کیا گیا تو اس کا الزام امریکہ پر عائد ہوگا۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد