BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاویز کی جیت
چاویز
چاویز عوام میں مقبول ہیں لیکن بش انتظامیہ کو ان سے بہت گھبراہٹ ہوتی ہے
ابتدائی نتائج کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک وینیزویلا کے صدر ہیوگو چایویز نے رائے شماری کے ذریعے عوام کے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چورانوے فیصد ووٹ کے گننے کے بعد اعلان کیا ہے کہ صدر چاویز نے اٹھاون فیصد ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس ریفرنڈم کے نتیجے میں صدر چاویز جنوری سنہ دو ہزار سات تک اپنے عہدے پر فائض رہیں گے۔

ریفرنڈم میں وینیزویلا کے عوام سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ’کیا صدر چاویز کو اپنی مدت کے باقی ڈھائی برس پورے کرنے چاہیے یا نہیں؟‘

اگر صدر کو عوام کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو ملک میں تیس دن کے اندر انتخاب کرانے ہوتے۔

وینیزیولا میں حزب اختلاف کو ریفرنڈم کے نتائج سے سخت دھچکہ پڑا ہے۔ صدر چاویز کے مخالفین چھ برس میں ان کو ہٹانے کی کئی کوششیں کر چکے ہیں۔ صدر چاویز دو دفعہ انتخابات جیتنے کے علاوہ چھ ریفرنڈم میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

ہیوگو چاویز وینیزویلا کے غریب عوام میں بیحد مقبول ہیں لیکن امریکہ ان سے بالکل خوش نہیں ہے۔ بش انتظامیہ ان کے ہٹانے کی مہم کے حق میں تھی اور اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کا موقف کیا ہوگا۔

صدر چاویز آزاد تجارت کے حامی رہے ہیں اور امریکہ ان کی ایسی پالیسیوں سے تنگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ وینیزویلا دنیا میں تیل پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور عراق میں عدم استحکام کے باعث تیل کی عالمی قیمتیوں بڑھی ہوئی ہیں اور تیل کی سپلائی غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں وینیزویلا امریکہ کے لیے تیل کا اہم ذریعہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد