وینیزویلا کےصدر امریکہ کا دردِ سر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ لاطینی امریکہ کے ملک وینیزویلا کے صدر کی طرف سے اپنے اثر رسوخ میں اضافے کی کوششوں سے پریشان ہے۔ امریکہ کو تشویش ہے کہ وینیزویلا کے صدر ہیگو چاویز کوہ اینڈیز کے علاقے میں سفارتی اعتبار سے تیزی سے اپنی ساکھ بڑھا رہے ہیں۔ چاویز نے متحدہ اینڈیز کا خواب دیکھا ہے جس میں تیل سے حاصل ہونے والی دولت غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ وینیزویلا دنیا میں تیل پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ گزشتہ برس وینیزویلا میں ریفرینڈم میں اپنے داخلی مخالفین سے نمٹنے کے بعد شاویز اب اینڈیز کے علاقے میں اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ چاویز خطے میں ایسا اپنی ان ہم خیال تنظیموں کے ذریعے بالاواسطہ طور پر اس ہفتے وینیزویلا نے علاقے میں تیل کی ایک علاقائی کمپنی پیٹرو اینڈینا کے قیام کی تجویز پیش کی۔ شاویز غربت کے خاتمے کے لیے فنڈ بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ چاویز چاہتے ہیں کہ وینیزویلا میں رائج سکیم جس کے تحت کیوبا کے ڈاکٹر وہاں مفت علاج کرتے ہیں علاقے کے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کروائی جانی چاہیے۔ امریکہ آزاد تجارت کے نظریے کے تحت معاہدوں کے ذریعے علاقے میں ترقی اور جمہوریت کا فروغ چاہتا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ امریکہ اینڈیز کے پہاڑی سلسلے کے ممالک میں منشیات کا خاتمہ چاہتا ہے اور اسی لیے وہ ترقیاقی امداد کی بجائے فوجی امداد پر زور دیتا ہے۔ علاقے میں اثر رسوخ کی اس جنگ میں کولمبیا کی حکومت امریکہ کے ساتھ ہے جبکہ اکواڈور، بولیویا اور پیرو پر دونوں طرف سے دباؤ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||