وینزویلا: دس لاکھ فوجیوں کی ضرورت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینزویلا کےصدر ہوگو شاویز نے کہا کہ امریکی حملے کا دفاع کرنے کے لیے ایک ملین آرمی کی ضرورت ہے۔ وینزویلا اور امریکہ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کی وجہ سے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ہوگو شاویز نے اپنے حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی حملے کا دفاع کرنے کے لیے مزید اسلحہ خریدنا چاہتے ہیں اور روس سے آنے والی ایک لاکھ کاشنکوف رائفلیں کافی نہیں ہیں۔ شاویز نے کہا کہ امریکی حملے کا دفاع کے لیے جدید ہتھیاروں سے مسلح ایک ملین آرمی کی ضرورت ہے۔ ہوگو شاویز نے جس کو امریکی وزیر دفاع نے ایڈولف ہٹلر کی طرح کا لیڈر قرار دیا تھا، امریکی صدر جارج بش کو موجودہ زمانے کا ہٹلر کہہ کا پکارا۔ ایک روز پہلے امریکہ نے وینزویلا کے سینیئر سفارت کار کو اٹہتر گھنٹے کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ وینزویلا دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ایران کے جوہری معاملے کو سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔ کیوبا اور شام نے بھی ایران کے حق میں ووٹ دیا۔ امریکہ نے یہ اقدام ایک روز پہلے وینزویلا کے صدر کی جانب سے امریکی نیول اتاشی کو ملک سے نکل جانے کا حکم کے بعد کیا ہے۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا تھا کہ امریکی اہلکار جاسوسی میں ملوث تھا اور وہ وینزویلا کے فوجی راز پینٹاگون میں پہنچا رہا تھا۔ | اسی بارے میں ’میری موت کے ذمہ دار بُش ہوں گے‘21 February, 2005 | صفحۂ اول جنوبی امریکہ: بائیں بازو کا چینل 01 November, 2005 | صفحۂ اول وینزویلا کے صدر کے قتل کا مطالبہ24 August, 2005 | صفحۂ اول سیاسیی گفتگو سے پرہیز کریں10 January, 2004 | صفحۂ اول وینیزویلا کےصدر امریکہ کا دردِ سر24 July, 2005 | صفحۂ اول چاویز کی جیت16 August, 2004 | صفحۂ اول بش اور آزاد تجارت کے خلاف مظاہرے04 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||