BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2004, 13:19 GMT 18:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاسیی گفتگو سے پرہیز کریں
وینزویلا میں انتخابات(فائل فوٹو)
وینزویلا میں انتخابات(فائل فوٹو)

وینزویلا میں بحث کا مقبول ترین موضوع سیاست ہے اور اکثر گفتگو حد سے زیادہ جذباتی ہو جاتی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک کے بہت سے ہوٹلوں اور دکانوں میں مالکان اپنے گاہکوں سے سیاسی گفتگو سے پرہیز کرنے کی درخواست کرتے نظر آتے ہیں۔

وینزویلا ماضی قریب میں شدید سیاسی بحران سے گزرا ہے۔ ملک کے موجودہ صدر ہیگو شاویز سن انیس سو اٹھانوے میں ملک سے کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے لیکن ان کا دور حکومت سیاسی بحران اور گہرے انتشار کا شکار رہا ہے۔

وینزویلا میں اب دیکھا جا رہا ہے آیا اب صدر شاویز کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے ریفرنڈم ہوگا یا نہیں۔

صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی اکثر بحثیں ہاتھا پائی میں ختم ہوتی ہیں اور اس دکان ہوٹل یا ریستوران میں املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

لیکن سیاست صرف ہوٹلوں تک ہی محدود نہیں۔ صدر شاویز نے اپنے خلاف ایک ناکام بغاوت اور دو ماہ کے دورانیے کی عام ہڑتال کے بعد اپنے مخالفین پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔

بعض اوقات موسیقی کے پروگرام اور بیس بال کے کھیل کی نشریات روک کر صدر کی پریس کانفرنس دکھائی جاتی ہے۔

ملک میں موسیقی کی معروف صنف سالسا میں بھی گانوں کا موضوع صدر کی حمایت یا مخالفت ہے۔ اس دوران ایک گروپ نے سیاست کے خلاف گانے لکھ کر شہرت حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد