طالبان جھڑپ، ایک نیٹو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مبینہ طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک برطانوی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں تعینات نیٹو فوج کی سربراہی سنھبالنے کے بعد برطانوی فوج کی کا پہلا فوجی ہلاک ہوا ہے۔ اس جھڑپ میں دو برطانوی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی فوج نے اس برس کے آغاز سے ہلمند میں قیام امن کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ یہ جھڑپ صوبہ ہلمند کے شہر سنگین میں ہوئی، جس میں کہا جاتا ہے کہ کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپ اتوار کی شام کو ہوئی ہے۔ سنگین کا علاقہ طالبان کے قبضے میں تھا لیکن اس برس کے ابتدا میں افغان فوج نے امریکی جنگی طیاروں کے مدد سے اس پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا تھا۔تاہم آس پاس کا پہاڑی علاقہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے۔ برطانوی فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمی فوجیوں کو ہلمند کے فوجی اڈے لے جایا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے رات گئے تک جاری رہنی والی اس جھڑپ میں کئی طالبان کی ہلاکتوں کا دعوی بھی کیا ہے۔ زمینی افواج کی مدد کے لیے برطانوی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بھی طلب کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل مارچ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ افغانستان میں حالیہ مہینوں میں طالبان کی سرگرمیوں میں ایک دم سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس وقت ملک میں نیٹو کے انٹرنیشنل سکیورٹی فورسز کے نو ہزار دوسو فوجی سرگرم عمل ہیں اور توقع ہے کہ یہ تعداد بڑھ کر پندرہ ہزار تک ہو جائے گی۔ |
اسی بارے میں ہلمند میں چھ افغان فوجی ہلاک14 January, 2005 | آس پاس ہلمند میں اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک11 October, 2005 | آس پاس ہلمند: نو افغان پولیس اہلکار ہلاک 22 October, 2005 | آس پاس افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس افغانستان:2 مظاہرین ہلاک06 February, 2006 | آس پاس افغانستان: سردی سے 30 افراد ہلاک01 February, 2006 | آس پاس افغانستان: مظاہرے، مزید چار ہلاک08 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||