گیارہ ستمبر: پہلی وڈیو ٹیپ ریلیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ دفاع پہلی مرتبہ گیارہ ستمبر 2001 کو پینٹاگون سے ٹکرانے والے طیارے کی وڈیو ٹیپ جاری کر دی ہے۔ امریکن ائر لائن کی فلائیٹ 77 کا طیارہ امریکی فوجی صدر دفتر پینٹاگون سے ٹکرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 184 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طیارے کو القاعدہ نے ہائی جیک کیا تھا۔ پینٹاگون کے سکیورٹی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی وڈیو ایک غیر سرکاری تنظیم جیوڈیشل واچ کی جانب سے ’فریڈم آف انفارمیشن‘ (یا معلومات حاصل کرنے کی آزادی) کی درخواست کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس سے پہلے جیوڈیشل واچ تنظیم کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع جتنی جلدی ممکن ہوسکے گا یہ وڈیو جاری کردے گا۔ تاہم اس وقت اسے یہ یقین نہیں تھا کہ ایسا کب ہوگا۔ 2002 میں ایسی تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں ہائی جیک کیے گئے طیارے کے پینٹاگون سے ٹکرانے کا منظر دکھایا گیا تھا۔ اس واقعے میں طیارے پر موجود 59 افراد کے علاوہ پینٹاگون کے 125 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جیوڈیشل واچ جو خود کو ایک تعلیمی تنظیم کہتی ہے، یہ معلومات حاصل کرنے کے لیئے کئی دفعہ امریکی حکومتی ایجنسیوں کے خلاف مقدمات دائر کرچکی ہے۔ پینٹاگون سے طیارہ ٹکرانے کا واقعہ نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز کے ساتھ دو طیارے ٹکرانے کےفوری بعد ہوا تھا۔ جیوڈیشل واچ نے ’فریڈم آف انفارمیشن‘ کی یہ درخواست 2004 میں داخل کی تھی تاہم پینٹاگون نے یہ کہہ کر وڈیو جاری کرنے سے انکار کردیا تھا کہ یہ القاعدہ کے خلاف تحقیقات کا ایک حصہ ہے۔ گزشتہ فروری میں اس تنظیم نے ایک مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پینٹاگون کے انکار کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ جیوڈیشل واچ کا کہنا ہے کہ وڈیو حاصل کرنے سے ان کا مقصد یہ ہے کہ ان حملوں کے بارے میں ’پبلک ریکارڈ‘ کو مکمل کیا جاسکے۔ پینٹاگون پر حملے کے بعد کئی ایسے نظریات نے جنم لیا جن میں حملے کے بارے میں حکومتی موقف پر شک کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایک فرانسیسی ادیب تھیری میسن نے الزام لگایا تھا کہ فلائیٹ 77 پینٹاگون سے نہیں ٹکرائی تھی بلکہ پینٹاگون میں دھماکہ ٹرک بم یا میزائیل کے باعث ہوا تھا۔ | اسی بارے میں 11/9: ہائی جیکروں پر نیا تنازعہ10 August, 2005 | آس پاس 11 / 9 کا ریکارڈ عوام کے سامنے13 August, 2005 | آس پاس میں نے دیکھا کہ ۔۔۔۔۔۔13 August, 2005 | آس پاس 11/9: چار برس کیسے گزرے11 September, 2005 | Debate ’ہائی جیکر پکڑے جا سکتے تھے‘24 March, 2006 | آس پاس ’گیارہ ستمبر حملوں کا حامی ہوں‘ 14 April, 2006 | آس پاس گیارہ ستمبر پر فلم کی مقبولیت02 May, 2006 | فن فنکار موساوی کیس، سزا پر غور25 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||