BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 April, 2006, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موساوی کیس، سزا پر غور
زکریا موساوی عدالت میں
موساوی نے وکلائے دفاع کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا تھا
امریکہ میں القاعدہ کے رکن زکریا موساوی کے خلاف مقدمے میں جیوری نے اس بات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ موساوی کو کیا سزا سنائیں گے، سزائے موت یا عمر قید۔

استغاثہ کا مطالبہ ہے کہ موساوی کو موت کی سزا سنائی جائے۔

تاہم وکلائے دفاع کا کہنا ہے کہ موساوی کو عمر قید کی سزائے ہی ہونی چاہیے کیونکہ بقول ان کے موساوی کو اگر جیل میں رکھا جائے تو یہ انہیں آہستہ آہستہ موت کے گھاٹ اتارنے کے مترادف ہوگا جبکہ سزائے موت پانے سے انہیں شہادت کا درجہ ملے گا۔

زکریا موساوی وہ واحد شخص ہیں جن پر امریکہ میں گیارہ ستمبر کے حملوں کے سلسلے میں مقدمہ چلایا گیا ہو۔

اس مقمدے میں چھ ہفتے تک شہداتیں سنی گئی ہیں۔ جیوری اپنا فیصلہ جج کو دے گی اور جج اسے عدالت میں سنائیں گی۔

موساوی کی والدہ نے کہا ہے کہ وہ فیصلہ سننے کے لیے فرانس سے امریکہ آئیں گی۔

موساوی نے وکلاء دفاع کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے عدالت میں یہ بھی کہا تھا کہ انہیں کوئی افسوس نہیں ہے اور بقول ان کے ’کاش روز گیارہ ستمبر ہو سکتا‘۔

وکلائے دفاع نے 37 سالہ موساوی کو ایک ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

ادھر استغاثہ کا کیس یہ رہا ہے کہ موساوی کے پاس ایسی معلومات تھیں جن سے گیارہ ستمبر کے حملے روکے جا سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکام کو یہ معلومات دی جاتی تو وہ حملے روکے جا سکتے تھے جن میں تین ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے۔

موساوی کو اگست سنہ دو ہزار ایک میں امریکی ریاست منیسوٹا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ گیارہ ستمبر کو مقید برطانوی ’شو بامبر‘ رِچرڈ ریڈ کی مدد سے وائٹ ہاؤس پر طیارے سے حملہ کرنے والے تھے۔

تاہم وکلائے دفاع نے عدالت میں ایف بی آئی کے وہ شواہد پیش کیے جس میں تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ یہ انتہائی نا ممکن ہے کہ موساوی اور رچرڈ ریڈ کا کوئی تعاون رہا ہو۔

زکریابیسواں دہشت گرد؟
ہر زکریا موساوی یہی بنا تو؟ انور سِن رائے کا کالم
اسی بارے میں
زکریا موساوی کو سزا کی سماعت
07 February, 2006 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد