BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 February, 2006, 12:00 GMT 17:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زکریا موساوی کو سزا کی سماعت
موساوی
زکریا موساوی فرانس میں پیدا لیکن اسے شکایت ہے کہ اسے کبھی فرانسیسی نہیں سمجھا گیا
امریکہ میں 11/9 کے حملوں میں مجرم قرار دیے جانے والے واحد فرد زکریا موساوی کو دی جا سکنے والی سزا کے تعین کے مقدمے کی سماعت کے لیے ورجینیا منتقل کر دیا گیا ہے۔

پیر کے روز عدالت میں موساوی نے کہا کہ ’میں القاعدہ ہوں اور یہ مقدمہ ایک سرکس ہے‘۔ جج کی ہدایات کے باوجود وہ خاموش نہیں ہوئے تو جج نے ان کو عدالت کے کمرے سے باہر لے جانے کا حکم دیا۔

 پیر کے روز عدالت میں موساوی نے کہا کہ ’میں القاعدہ ہوں اور یہ مقدمہ ایک سرکس ہے‘۔ جج کی ہدایات کے باوجود وہ خاموش نہیں ہوئے تو جج نے ان کو کمرائے عدالت سے باہر لے جانے کا حکم دیا۔

سینتیس سالہ زکریا موساوی جو فرانس میں پیدا ہوئے اور جنہیں یہ شکایت ہے کہ انہیں کبھی فرانسیسی نہیں سمجھا گیا۔ اب تک خود کو گیارہ ستمبر 2001 کو کیے جانے والے حملوں کے سلسلے میں چھ الزامات کا مجرم قرار دے چکے ہیں۔

جیوری کا انتخاب

اور اب امریکہ میں ایک جیوری کے ایسے اٹھارہ ارکان کو تلاش کیا جا رہا ہے جو ورجینیا میں سنے جانے والے مقدمے میں اس بات کا فیصلے کر سکیں کہ زکریا موساوی کو عمر قید کی سزا دی جائے یا موت کی۔

ایسے بارہ افراد اور ہنگامی حالت میں ان کے چھ متبادلوں کو تلاش کرنا جج لیونی برنکیما کی ذمہ داری ہے۔اور انہیں اس کے لیے ایک طویل امتحان سے گزرنا ہو گا۔

کیونکہ امریکہ میں ایسے اٹھارہ افراد کو تلاش کرنا جو سماعت کے دوران گیارہ ستمبر کے حملوں کے بارے میں اپنی معلومات اور اپنا امریکی ہونا، القاعدہ کے بارے میں اپنے تصورات و عقائد اور ذاتی معلومات سے بالا ہو کر رائے دے سکیں، آسان کام نہیں ہو گا۔

تلاش کے اس کام کو آسان بنانے کے لیے 50 صفحات پر مشتمل ایک سوال نامہ تیار کیا گیا ہے جو ایک سو انسٹھ سوالوں پر مشتمل ہے۔

اس سوال نامے کے ذریعے اراکینِ جیوری کے ماضی کی چھان بین کی جائے گے۔

زکریابیسواں دہشت گرد؟
ہر زکریا موساوی یہی بنا تو؟ انور سِن رائے کا کالم
اسی بارے میں
مسلمانوں سے خوف یا نفرت کیوں؟
26 August, 2004 | قلم اور کالم
خود وکالت کرنے کا حق واپس
15 November, 2003 | صفحۂ اول
امریکی وکلاء کی قانونی ’چال‘
26 September, 2003 | صفحۂ اول
باتیں موساوی کی
26 September, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد