BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 September, 2003, 00:47 GMT 04:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی وکلاء کی قانونی ’چال‘
زکریہ موساوی
زکریہ چاہتے ہیں کہ انہیں القاعدہ کے گرفتار رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت دی جائے

امریکی حکومت کے وکلاء نے اس جج سے جو القاعدہ کے مشتبہ بیسویں ہائی جیکر زکریہ موساوی کا مقدمہ سن رہے ہیں، کہا ہے کہ ان کے خلاف تمام الزامات خارج کر دیے جائیں۔ زکریہ پر گیارہ ستمبر کے خود کش حملوں کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

زکریہ موساوی امریکہ میں موجود واحد ایسے شخص ہیں جن پر گیارہ ستمبر کے حملوں کی سازش کا الزام ہے۔

استغاثے کی طرف سے زکریہ کے خلاف الزامات ختم کرنے کی حیرت انگیز درخواست مبصرین کے بقول دراصل ایک قانونی ’چالاکی‘ ہے تاکہ وہ دوسرے ’دہشت گردوں‘ تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔

امریکی قانونی کے مطابق زکریہ کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسی بھی فرد سے بات کرنے یا رابطہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ اور اسی سلسلے میں زکریہ نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ انہیں القاعدہ تنظیم کے تین اعلیٰ سطح کے عہدے داروں سے رابطہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ عہدے دار گوانتانامو کے قید خانے میں ہیں۔

لیکن استغاثے نے زکریہ کے القاعدہ تنظیم کے افراد سے رابطے کو روکنے کے لئے ان کے خلاف الزامات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

زکریہ موساوی نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ وہ القاعدہ تنظیم کے ایک رکن ہیں تاہم وہ اس سے انکار کرتے ہیں کہ وہ دو سال پہلے گیارہ ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کا حصہ تھے۔

زکریہ کے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے حکم دے رکھا ہے کہ ملزم کو ان افراد سے بات چیت کرنے کی اجازت دی جائے جن سے مل کر وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہے اور اپنی زندگی بچانا چاہتا ہے۔

اگر ان کے خلاف جرم ثابت ہوگیا تو زکریہ کو سزائے موت ہوگی۔

تاہم حکومت نے عدالتی حکم کی تعمیل سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث جج نے استغاثے کی سرزنش کی ہے۔

حکومتی وکلاء کا اقدام ایک قانونی چالاکی ہے کیونکہ اب وکلاء اس عدالت کی بجائے کسی بڑی عدالت میں جائیں گے اور استدعا کریں گے کہ زکریہ کی یہ درخواست کہ اسے مختلف مقامات پر قید القاعدہ تنظیم کے اراکین سے ملاقات کی اجازت دی جائے، نہ مانی جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد