BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 November, 2003, 06:03 GMT 11:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خود وکالت کرنے کا حق واپس
زکریا موساوی
زکریا موساوی گیارہ ستمبر کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے سے انکار کرتے ہیں

ایک امریکی وفاقی عدالت نے گیارہ ستمبر کے ایک ملزم زکریا موساوی سے اپنی وکالت خود کرنے کا حق واپس لے لیا ہے۔

عدالت کے جج کے مطابق فرانسیسی نژاد زکریا موساوی نے دلائل کے دوران ایسے حقارت آمیز زبان استعمال کی ہے جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اب زکریا موساوی کی نمائندگی عدالت کی طرف سے مقرر کردہ اٹارنی کریں گے۔

زکریا موساوی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ القاعدہ تنظیم کے ایک رکن ہیں لیکن وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ انہوں نے گیارہ ستمبر کو طیاروں کو اغواء کرنے میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔

زکریا موساوی کے خلاف مقدمے کی سماعت اس وقت تک روک دی گئی ہے جب تک امریکی حکومت اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرتے جس میں حکومت کو زکریا موساوی کے لئے سزا موت کی استدعا کرنے اور انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں میں ملوث کرنے روک دیا گیا تھا۔

وفاقی عدالت کے جج نے اپنا حالیہ فیصلہ ایک ایسے وقت دیا ہے جب حکومت نے مسٹر موساوی کو دیگر القاعدہ ارکان سے ملانے کے معذوری ظاہر کی ہے۔

مسٹر موساوی گیارہ ستمبر کے حملوں کے اکلوتے ملزم ہیں اور ان پر دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کے منصوبہ بندی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

عدالت نے سن دو ہزار دو میں مسٹر موساوی کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ اپنے وکلاء کو برخاست کر کے اپنے خلاف کیس میں خود دلائل دیں۔

لیکن مسٹر موساوی نے بار بار ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواستیں دائر کیں جن میں ججوں اور استغاثہ کے وکلاء کی توہین کی گئی تھی۔

وفاقی عدالت کے جج نے نو نومبر کو مسٹر موساوی کو خبر دار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ججوں کی توہیں کا سلسلہ جاری رکھا تو ان سے خود اپنی وکالت کرنے کا حق واپس لے لیا جائے گا۔

مسٹر موساوی اگلے دس دنوں میں وفاقی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد