طالبان: بھارتی انجینئر کا اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے بھارتی انجینئر کو طالبان نے اغواء کر لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق زابل میں کام کرنے والے ان انجینئر اور ان کے ڈرائیور کو جمعہ کو کابل قندھار روڈ پر ضلع شاہ جوئی کے علاقے سے اسلحے کے زور پر اغواء کیا گیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغوی کی قسمت اور اپنے مطالبے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نومبر میں بھی طالبان نے ایک بھارتی باشندے کو اغواء کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ گورنر زابل کے ترجمان گلاب شاہ علی خیل نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا ہے کہ ’ہم ان تمام مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں جہاں جہاں ہماری اطلاع کے مطابق مغوی انجینئر کے ہونے کا امکان ہو سکتا ہے‘۔ مغوی انجینئر افغانستان میں رجسٹرڈ بحرین کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن فرم کے ملازم تھے۔ کمپنی کے نمائندے نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں محفوظ واپسی کی توقع ہے اور ہم حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں تا کہ اس معاملے کو جلد از جلد سلجھایا جا سکے۔ | اسی بارے میں قندھار میں طالبان کی تلاش جاری15 April, 2006 | آس پاس طالبان کی فہرست پاکستان کےحوالے16 February, 2006 | آس پاس طالبان حملہ: آٹھ افغان فوجی ہلاک10 February, 2006 | آس پاس 16 طالبان اور تین فوجی ہلاک 03 February, 2006 | آس پاس ’برطانوی فوج کو طالبان سےلڑنا ہوگا‘18 January, 2006 | آس پاس ’طالبان حوالے کرنے کاخیرمقدم‘ 27 October, 2005 | آس پاس ہلاکتوں پرطالبان کی مذمت 20 October, 2005 | آس پاس افغانستان: جیل پر طالبان کا حملہ24 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||