طالبان کی فہرست پاکستان کےحوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان نے ان ڈیڑھ سو طالبان جنگجوؤں کی ایک فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے جو اسے اپنے سکیورٹی دستوں اور بین الاقوامی اتحادی فوج پر سرحد پار سے حملوں کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔ افغان حکام کا خیال ہے کہ یہ طالبان جنگجو پاکستان کے قبائلی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ اگرچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فہرست میں کن کن طالبان جنگجوؤں کے نام شامل ہیں، تاہم افغانستان کے وزیر دفاع جنرل عبدالرحیم وردگ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان اس کا مثبت جواب دے گا۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ فہرست میں دیئے گئے طالبان جنگجوؤں میں سے کئی کے نام بھی دیئے گئے ہیں۔ افغانستان نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ فہرست میں دیئے گئے طالبان جنگجوؤں کو حراست میں لے۔ افغان صدر حامد کرزئی آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں اور ملک کی قیادت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ طالبان اور ان کے مقامی حامیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ گزشتہ سال افغانستان میں 2001 میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے خود کش حملوں اور بمباری کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جمعرات کے روز پاکستان کے نیشنل ڈیفنس کالج میں اپنے خطاب میں صدر حامد کرزئی نے مذہبی انتہاپسندی کی روک تھام کے لیے وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا جو، ان کے خیال میں، خطے کے استحکام کے لیے ایک خطرہ ہے۔ | اسی بارے میں حامد کرزئی کی مشرف سے ملاقات 15 February, 2006 | پاکستان کراچی: جیل سے 562افغان شہری رہا15 February, 2006 | پاکستان پاک افغان سرحد پر باڑ کی تجویز13 September, 2005 | پاکستان کرزئی پاکستان پہنچ گئے15 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||