کراچی: جیل سے 562افغان شہری رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے بدھ کے روز کراچی جیل سے ان 562 افغان شہریوں کو رہا کر دیا جنہیں وہاں غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کراچی جیل کے اہلکار انور رضوی کے حوالے سے کہا ہے کہ جیل سے رہا کیے گئے افغان شہریوں کو بارہ بسوں کے ذریعے افغان سرحد تک لے جایا گیا۔ افغان سفارتکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری ان بسوں کے ہمراہ تھی۔ ان قیدیوں کی رہائی ایک ایسے وقت عمل میں آئی ہے جب افغانستان کے صدر حامد کرزئی اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر حامد کرزئی پاکستان کو طالبان جنگجوؤں کے خلاف سخت کارروائی پر آمادہ کریں گے۔ صدر کرزئی پاکستانی صدر پرویز مشرف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر حامد کرزئی کے ایک ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیں گے اور پاکستان کے صدر سے طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ پاکستان نے 2001 میں نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد طالبان کی حمایت ختم کر دی تھی۔ تاہم افغان حکومت کا کہنا ہے کہ طالبان اب بھی اپنی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’برطانوی فوج کو طالبان سےلڑنا ہوگا‘18 January, 2006 | آس پاس قندھار بم دھماکہ، 6 پولیس افسر ہلاک05 February, 2006 | آس پاس افغان احتجاج، برطانوی دستے07 February, 2006 | آس پاس ہرات: شیعہ سنی فسادات، پانچ ہلاک09 February, 2006 | آس پاس طالبان حملہ: آٹھ افغان فوجی ہلاک10 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||