ہرات: شیعہ سنی فسادات، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبہ ہرات میں شیعہ سنی فسادات ہوئے ہیں جن میں کم از کم پانچ افراد ہو گئے ہیں۔ ہرات ہسپتال کے ایک ڈاکٹر بی آر عالمے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان فسادات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے ۔ ہرات میں فسادات یوم عاشورہ کا جلوس گزرنے کے بعد شروع ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتیں گولیاں لگنے اور گرینیڈ پھٹنے سے ہوئیں۔ کابل میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فسادات کیسے شروع ہوئے ۔ افغانستان میں نسلی اورگروہی فسادات ہوتے ہیں لیکن شیعہ سنی فسادات کو کوئی تاریخ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں کابل: مبینہ خودکش حملے، 3 ہلاک14 November, 2005 | آس پاس القاعدہ کارروائیوں میں اضافہ16 November, 2005 | آس پاس ’خودکش حملہ‘، 4 افغان ہلاک16 January, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 20 ہلاک16 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||