کرزئی پاکستان پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی بدھ کے روز پاکستان کے دو دن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر کا طیارہ چکلالہ فوجی اڈے پر اترا اور ان کا استقبال کرنے کے لیے وزیر خارجہ خورشید قصوری اور سیاحت کے وزیر غازی گلاب جمال موجود تھے۔ اس دورے پر صدر کرزئی پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے نیشنل ڈیفنس کالج سے بھی خطاب کریں گے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو افغانستان آنے کی دعوت دیں گے۔ پشاور سے وہ ولی خان کی قبر پر بھی جائیں گے۔ صدر کرزئی کے دورے سے عین پہلے پاکستان نے کراچی کے جیل سے پانچ سو باسٹھ افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ توقع ہے کہ صدر کرزئی اور پاکستانی حکام کی بات چیت میں طالبان کی مبینہ پاکستانی حمایت موضوعات میں سر فہرست ہوگی۔ | اسی بارے میں کراچی: جیل سے 562افغان شہری رہا15 February, 2006 | پاکستان ملا عمر کو رابطے کی پیشکش09 January, 2006 | آس پاس افغان انتخابات کے نتائج کا اعلان12 November, 2005 | آس پاس حامد کرزئی دورہ پاکستان پر24 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||