حامد کرزئی دورہ پاکستان پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامد کرزئی زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان اور دوائیاں لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی اپنے دورے کے دوران صدر پرویز مشرف، وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان میں آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلہ کے بعد افغانستان نے پاکستان کی مدد کی ہے اور افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ اب افغانستان کے لیے پاکستان کے احسانات کا بدلہ چکانے کا وقت ہے اور وہ پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے بعد پہلے سربراہ ہوں گے جو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کچھ سے عرصہ تناؤ کا شکار ہیں۔ افغانستان الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان طالبان جنگجوؤں کو اپنے علاقوں سے افغانستان میں آنے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے الزام تراشی کرتا ہے ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||