نیپالی پارلیمنٹ بحال کردی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کے بادشاہ گیانیندر نے ملک کی پارلیمان کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان نیپالی عوام کے زبردست مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ شاہ گیانیندر نے پارلیمان کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان قومی ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیپال کی پارلیمان کو تقریباً چار سال پہے مئی دو ہزار دو میں تحلیل کیا گیا تھا۔ حزب اختلاف نے ملک کے آئین پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جس کے مطابق بادشاہ کو حکومت اور فوج پر وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق شاہ گیانیندر کا یہ بیان بظاہر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حزب اختلاف نے منگل کو اک ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ریلی اعلان کے مطابق ہا یا نہیں۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بحالی کا اعلان عوامی تحریک کے لیے ایک اہم فتح اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اچھا قدم ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں گزشتہ بدھ کی رات سے کرفیو نافذ ہے لیکن مظاہروں اور احتجاج میں روز بروز شدت آ تی جا رہی تھی۔ شہر کی سڑکوں پر لوگوں نے جگہ جگہ بڑے بڑے پتھر بکھیر دیے تھے تاکہ فوجی گاڑیوں کی نقل وحرکت روکی جا سکے جبکہ کئی مقامات پر درختوں کی شاخوں سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ سرکاری ملازمین سے لے کر ڈاکٹر اور ’سول سرونٹ‘ تک ہر شعبے کے لوگ اس تحریک میں شامل تھے اور نیپال کی جدید تاریخ میں یہ اس نوعیت کی پہلی عوامی تحریک ہے۔ صبح کچھ دیر کے لیے جب کرفیو ہٹتا ہے تو لوگ کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے لیئے باہر نکلتے ہیں۔ اس وقت سارے شہر میں سب کچھ معمول کے مطابق لگتا ہے مگر جیسے ہی کرفیو کا وقت دوبارہ شروع ہوتا ہے بازاروں اور سڑکوں سے لوگوں کی بھیڑ غائب ہوجاتی ہے۔ چند ہی لمحوں میں فٹ پاتھوں پر، ہر چوراہے پر اور سڑکوں پر صرف فوج اور پولیس نظرآتی ہے اور ایسا لگنے لگتا ہے کہ جیسے اس شہر پر کسی غیر ملکی فوج نے قبضہ کر لیا ہو۔ | اسی بارے میں جدید نیپالی تاریخ کی پہلی عوامی تحریک 23 April, 2006 | آس پاس نیپال: ’تحریک عوام کے ہاتھ میں‘22 April, 2006 | آس پاس نیپال کے مظاہرین کی ہلاکتیں21 April, 2006 | آس پاس نیپال کے بادشاہ جمہور کی مان گئے21 April, 2006 | آس پاس نیپال: کرفیو ٹوٹ گیا، تین ہلاک20 April, 2006 | آس پاس نیپال میں کرفیو نافذ، دو ہلاک19 April, 2006 | آس پاس نیپال: مظاہرے جاری، دو ہلاک19 April, 2006 | آس پاس نیپال: ’معصوم‘ قیدیوں کی حالتِ زار19 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||