نیپال: کرفیو میں توسیع کر دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال میں حکام نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعہ کو نافذ کیے جانے والے کرفیو میں میں ایک دن کا توسیع کر دی ہے۔ سنیچر کو کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ رہا تاہم مغربی علاقے میں کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن کے دوران ایک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جب کہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ نیپالی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔ یہ پابندیاں نیپال میں اس لیے لگائی جا رہی ہیں کہ شاہ گیاندرہ کے خلاف جاری مظاہروں کو روکا جا سکے۔ ہڑتال کے تیسرے دن جلوس کے اعلان پر نیپالی حکام نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دن کے وقت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور تمام موبائل فون نیٹ ورکس بند کردیے تھ۔ جمعہ کو بھی اعلان کیا گیا تھا کہ مطابق سنیچر کو کرفیو صبح دس بجے سے گیارہ گھنٹے تک جاری رہے گا اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے گی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ شاہ گیانندرا نے چودہ ماہ قبل حکومت کو ہٹا کر مطلق اختیارات حاصل کر لیے ہیں۔ نیپال کے بادشاہ شاہ گیانندرا کے خلاف ملک میں جاری تحریک زور پکڑ رہی ہے اور جمعہ کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں مظاہروں میں شریک کم از کم ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ | اسی بارے میں بادشاہ ملک بدر یا مقدمہ13 February, 2006 | آس پاس نیپال: ہڑتال جاری، ڈیڑھ سوگرفتار07 April, 2006 | آس پاس نیپال میں ایف ایم پر پابندی29 May, 2005 | آس پاس نیپال میں ایمرجنسی اٹھا لی گئی30 April, 2005 | آس پاس نیپال کے سابق وزیر اعظم گرفتار27 April, 2005 | آس پاس ماؤ باغیوں کے حملے، 24 ہلاک 06 April, 2006 | آس پاس نیپال: انتخابات میں تشدد08 February, 2006 | انڈیا نیپال میں حقوق انسانی پر تشویش23 January, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||