امریکہ کے ساتھ مذاکرات: خامنہ ای | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عراق میں عدم استحکام کے موضوع پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ ’دھونس جمانے‘ سے باز رہے۔ یہ پہلی بار ہے جب آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوامی سطح پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان عراق کے معاملے پر مذاکرات کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ علی خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے ایٹمی معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کسی فیصلے کو نہیں مانے گا جو اس کے مفاد میں نہیں ہے۔ کونسل کے اراکین ایران کے ایٹمی معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب ملک کے قدامت پرست حلقے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پر شدید تنقید کررہے تھے۔ علی خامنہ ای کا بیان ایران کی ریاستی پالیسی میں حرف آخر سمجھا جاسکتا ہے۔ شمالی شہر مشہد میں ایک بیان میں ایرانی رہنما نے کہا کہ عراق میں حالات کے بارے میں ایران امریکہ سے ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے وارننگ دی کہ ’اگر اس کا مطلب یہ ہوا کہ چالاک امریکیوں کے لیے دھونس جمانے کا راستہ کھل جائے تو عراق پر امریکیوں کے ساتھ مذاکرات بند کردیے جائیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے مذاکرات کے دوران ایران کو موقع ملے گا کہ وہ اسے عراق چھوڑ دینے کو کہے تاکہ عراقی عوام خود ہی اپنی حکمرانی کرسکیں۔ ادھر امریکی صدر جارج بش نے ایران سے ڈائیلاگ کی حمایت کی ہے تاکہ ایرانیوں کوبتایا جاسکے کہ ’عراق میں ان کی کارروائیوں میں کیا غلط اور کیا صحیح ہے۔‘ ایران اور امریکہ درمیان مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی تنازعہ زیربحث نہیں ہوگا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے کسی بھی ایسے اقدام کو مسترد کردے گا جو ایران کے ’پرامن ایٹمی توانائی کے پروگرام‘ کے خلاف ہوگا۔ اس ہفتے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی ایران کے ایٹمی تنازعے کے حل کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ |
اسی بارے میں ایرانی پیشکش مسترد کر دی گئی08 March, 2006 | آس پاس ’ایران سلامتی کونسل کا امتحان‘ 10 March, 2006 | آس پاس روس کی ایران سے پریشانی13 March, 2006 | آس پاس ایران، سلامتی کونسل کی’میٹنگ‘15 March, 2006 | آس پاس ایرانی پیشکش ایک بہانہ: امریکہ18 March, 2006 | آس پاس ایران، یورینیم کی آفزودگی پھر شروع14 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||