ایران، یورینیم کی آفزودگی پھر شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے ایک سینئیر مذاکراتکار جواد وعِدی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے پچھلے ہفتے سے یورینیم کی آفزودگی دوبارہ شروع کر دی۔ جاوید وعِدی نے یہ بات تہران میں طلبا کے ایک اجلاس میں اپنی تقریر سے پہلے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ چھوٹے پیمانے پر ناتانز کے تنصیبات میں شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل صدارتی احکامات اور پارلیمان منظوری کے تحت شروع کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ایران بڑے پیمانے پر یورینیم آفزودہ کرنے کا ارداہ رکھتا ہے۔ یہ الزام ایران پر پیر کے روز آسٹریا کے شہر ویانا میں موجود سفارتکاروں نے عائد کیا تھا۔ جواد وِعدی نے کہا کہ ایران کا وفد اگلے ہفتے روس جائے گا جہاں پر روس کے اس تویز پر بات ہوگی کہ روسی ایران کے لئے یورینیم آفزودہ کرنے کا عمل روسی سر زمین پر کیا جائے۔ | اسی بارے میں ایران مغرب سے بات کرے: عنان13 February, 2006 | آس پاس ’ عدم پھیلاؤ معاہدہ چھوڑ سکتے ہیں‘11 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||