ایران مغرب سے بات کرے: عنان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی تنازعے پر مغرب کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کردے۔ واشنگٹن میں امریکی صدر جارج بش سے بات چیت کے بعد کوفی عنان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اس تنازعے کو ہوا نہیں دے گا۔ دریں اثناء ویانا میں ایٹمی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کے سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ ایران نے نطنز میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی شروع کردی ہے۔ سفارتکاروں نے بتایا کہ سائنسدانوں نے سینٹریفیوزیز میں یورینیم گیس داخل کرنا شروع کردیا ہے جو کہ ایٹمی ایندھن اور ایٹمی بم بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ ایران نے پہلے سے وارننگ دی تھی کہ اگر اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جایا گیا تو وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر پھر سے کام شروع کردے گا۔ گزشتہ ماہ ویانا میں آئی اے ای اے کی ایک میٹنگ میں رکن ممالک نے ایران کے ایٹمی معاملے کو سکورٹی کونسل کے سامنے پیش کرنے کے حق میں فیصلہ کیا تھا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ صرف بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن مغربی ممالک فکرمند ہیں کہ ایران کا ایٹمی منصوبہ ایٹمی بم بنانے کے لیے ہوسکتا ہے۔ | اسی بارے میں افزودگی شروع کردیں گے: ایران01 February, 2006 | آس پاس ’معاملہ نازک ہے، بحرانی نہیں‘03 February, 2006 | آس پاس ایران کو سلامتی کونسل کا سامنا03 February, 2006 | آس پاس ’ عدم پھیلاؤ معاہدہ چھوڑ سکتے ہیں‘11 February, 2006 | آس پاس ’ایران و شام نے جذبات بھڑکائے ہیں‘08 February, 2006 | آس پاس ایران’مذاکرات کے لیے تیار ہے‘05 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||