BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 February, 2006, 01:51 GMT 06:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افزودگی شروع کردیں گے: ایران
ایران
ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے
ایران نے کہا کہ اگر بڑی طاقتوں کے اتفاق رائے کے مطابق اس کے ایٹمی پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل لے جایا گیا تو وہ نہ صرف ایٹمی امور کے عالمی ادارے کے انسپیکڑوں کو اپنی تنصیبات کے معائنے سے روک دے گا بلکہ یورینیم کی افزودگی بھی شروع کر دے گا۔

اقوام متحدہ کے ایٹمی امور کے ادارے آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ابھی بھی متعدد سوالات جواب طلب ہیں۔ واضع رہے کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے کے فیصلے کے ضمن میں آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو ہو رہا ہے اور پہلے اس بارے میں رپورٹ ادارے کے بورڈ میں پیش کی جائے گی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کچھ ایسے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے جو ایسے مواد کے آزمائشی دھماکوں کے بارے میں تھے جو ایٹمی اسلحہ بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ابھی یورینیم کی افزودگی شروع نہیں کی لیکن اسکی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے۔

آئی اے ای اے میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانی کا کہنا ہے ’اگر معاملہ سلامتی کونسل کے حوالے کرنے کی تاریخی غلطی کی گئی تو ہم ایک نامعلوم سمت اور محاذ آرائی کی جانب رواں ہوں گے اور اس صورت حال کا تدارک ضروری ہے‘۔

اس سے پہلے ایران نے روس، چین ، امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اس کے جوہری پروگرام کے مسئلہ کو سلامتی کونسل میں لے جانے کے بارے میں ہونے والی مفاہمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ لیکن یورپی ملکوں اور امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے بجائے وسیع تباہی کے ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

روس اور چین نے گزشتہ روز لندن میں ہونے والےایک اجلاس میں امریکہ اور یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جانا چاہیے۔

اسی بارے میں
ایران: سلامتی کونسل میں
31 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد