ایران: سلامتی کونسل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے ایٹمی مذاکراتکار ،علی لاریجانی، نے خبردار کیا ہے کہ تحران کے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کرنے سے ڈپلومیسی ختم ہو جائے گی۔ روس، چین، یورپی یونین اور امریکہ ایران کے ایٹمی امور کا معاملہ سلامتی کونسل بھیجنے پر متفق ہوگئے ہیں اور صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایک متحدہ محاذ بنے رہے ہیں۔ علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی کوئی قانوقی جواز نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ دنیا کا بڑا حصہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ خبر رساں اداروں کی اطلاعات کے مطابق اب یہ بات یقینی دکھائی دیتی ہے کہ ایران کے ایٹمی پربگرام کا معاملہ سلامتی کونسل میں پیش کر دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے اجلاس کے بعد برطانوی وزیرخارجہ جیک سٹرا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طاقتیں ایران کے ایٹمی پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے پر متفق ہو گئی ہیں۔ ان پانچ ملکوں کے نمائندوں کا اجلاس لندن میں ہوا۔ معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے کے لیے ایٹمی معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی اے ای اے کو کہا جائے کا اور اس سلسلے میں ادارے کا اجلاس جمعرات کو متوقع ہے۔ اگر آئی اے ای اے کا بورڈ ایران کے ایٹمی پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل بھیجنے پر متفق ہو گیا تو ایران پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔ جیک سٹرا نے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل مارچ میں آئی اے ای اے کی باقاعدہ رپورٹ آنے تک کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ واشنگٹن اور یورپی یونین کے ممالک ایران پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے جب کے ایران کا کہنا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام توانائی کے پُر امن حصول کے لیے ہے۔ | اسی بارے میں ایران یورپی یونین مذاکرات ناکام30 January, 2006 | آس پاس ایران اپنی پوزیشن تبدیل کرے: سٹرا28 January, 2006 | آس پاس روس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا: ایران28 January, 2006 | آس پاس ایران: حملوں کا الزام برطانیہ پر25 January, 2006 | آس پاس ایران: بم حملوں میں چھ ہلاک 24 January, 2006 | آس پاس ایران:زرِ مبادلہ منتقل نہیں کر رہا22 January, 2006 | آس پاس ایران کو اسرائیل کی دھمکی21 January, 2006 | آس پاس ایران:زرِ مبادلہ یورپ سے باہر منتقل20 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||