BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 January, 2006, 02:07 GMT 07:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران:زرِ مبادلہ منتقل نہیں کر رہا
انیس سو اناسی میں ایران میں انقلاب کے بعد بھی ایران کے اثاثے منجمد ہوئے تھے
ایران کے اپنے زر مبادلہ کے ذخائر یورپ سے باہر منتقل کرنے کی خبروں کے بارے میں ابہام پایا جاتا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر یورپی ممالک سے نکالنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

تاہم ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایرانی مرکزی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ مغربی دنیا میں ایرانی اثاثوں کو دوسرے ملکوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایران کی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق ایران میں مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا ہے کہ ملک نے یورپی بینکوں سے زرِ مبادلہ کے ذخائر نکلوانے شروع کر دیے ہیں۔

ایران اس وقت امریکہ اور یورپ کے ممالک سےان الزامات کی وجہ سے الجھا ہوا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش میں ہے۔

ایران نے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو کم کر دیں۔ اس وقت نیویارک میں تیل کی قیمتیں چار ماہ میں سب سے زیادہ ہو گئی ہیں۔

سٹوڈنٹ ایجنسی کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ابراہیم شیبانی نے کہا کہ ’ہم نے اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر یورپ سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے رائٹرز نے خبر دی ہے کہ اسے ایران کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ایران نے زرِ مبادلہ کے ذخائر یورپی بینکوں سے نکلوا کر ایران سے باہر دوسرے ممالک میں منتقل کر دیے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارہ دو فروری کو اپنے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کرے گا کہ کیا ایران کے معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے کیا جائے یا نہیں۔

سلامتی کونسل کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایران کے خلاف بین الاقوامی تجارتی یا سفارتی پابندیاں عائد کر دے۔

ایران امریکہ اور یورپ کے ان الزامات سے انکار کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اس کا یہ کہنا ہے کہ وہ یہ ٹیکنالوجی صرف اور صرف توانائی کے حصول کے لیے چاہتا ہے۔

انیس سو اناسی میں ایران میں مغرب نواز شاہ کی حکومت کے خاتمے اور مذہبی بنیادوں پر آنے والے انقلاب کے بعد امریکہ میں ایران کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا تھا۔

ایران تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں اس وقت تیل برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس نے تنظیم سے کہا ہے کہ وہ اپریل سے تیل کی پیداوار میں روزانہ دس لاکھ بیرل کی کمی کر دیں۔

اسی بارے میں
احمدی نژاد شام کے دورے پر
19 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد