ایران اپنی پوزیشن تبدیل کرے: سٹرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے وزیرخارجہ جیک سٹرا نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کے حق میں نہیں ہے تو اسے جوہری پرگرام پر اپنی پوزیشن تبدیل کرنی ہوگی۔ جیک سٹرا نے ایران کے بارے میں مفاہمت کا رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا اب بھی ایران کو اپنا جوہری پرگرام ترک کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو اسے معاشی مراعات دی جائیں گی۔ جیک سٹرا نے کہا کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں جس سے کسی کی سبکی نہ ہو تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ وقت ختم ہوتا جارہا ہے۔ ’ایران نے تعاون نہیں کیا، خود ہی جوہری تنصیب کی سیلیں توڑ دیں اور یورنیم کی افزدوگی کا کام شروع کیا۔ اگر ایسے حالات برقرار رہتے ہیں تو ایران کے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لینے کا معاملہ ٹالا نہیں جاسکتا‘۔ سٹرا نے کہا کہ انہیں اب بھی امید ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے اندر ہی اس معاملے کو سلجھایا جائےگا جس کا ویانا میں اگلے ہفتے اجلاس ہورہا ہے مگر انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اب یہ مان کے چلنا ہوگا کہ ایران کے جوہری پرگرام کا مقصد جوہری ہتھیار بنانا ہے۔ جیک سٹرا نے کہا کہ تہران کے ساتھ بات کرنا خاصا مشکل ہورہا ہے کیونکہ ایسی حکومت سے آپ کیا بات کریں جو سنتی نہیں ہے۔ اسی دوران ایرانی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوتا ہے تو وہ بیلسٹک میزائیل استعمال کریں گے ۔ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ یحیحی رہیم صفوی نے کہا کہ ایران کسی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہتا مگر اس پر حملے کی صورت میں وہ دو ہزار میل دور تک مار کرنے والا مزائیل داغ سکتا ہے خیال ہے کہ ایران کے پاس جدید ترین شہاب تین ہے جو اسرائیل اور مشرق وسطٰی میں امریکی نشانوں پر داغا جاسکتا ہے۔ | اسی بارے میں ایران پر ہنگامی اجلاس طلب18 January, 2006 | آس پاس ایران کو اسرائیل کی دھمکی21 January, 2006 | آس پاس جوہری پروگرام کے حق میں مظاہرہ23 January, 2006 | آس پاس ایران تنازعہ:امریکی سفیر کی طلبی27 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||