جوہری پروگرام کے حق میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایرانی حکومت کے حامیوں نےاصفہان میں ملک کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کےباہر صدر احمد نژاد کی جوہری پالیسی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شامل سینکڑوں لوگوں نے پلانٹ کے گرد انسانی زنجیر بنا کر اس پلانٹ کی حفاظت کرنے کا عزم کیا۔ ان مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جوہری صلاحیت کے حصول کو ایران کا جائز حق قرار دیا گیا تھا۔ یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر ایران کے خلاف اقتصادی اور دفاعی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے جوہری توانائی کا عالمی ادارہ آئی اے ای اے کا ایک ہنگامی اجلاس ہونے والا ہے جس میں یورپی ممالک کی طرف سے بنائی گئی قرار داد پر غور کیا جائے گا جس میں ایران کے معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے اجلاس کا نتیجہ سیاسی نکلے گا۔ | اسی بارے میں سمجھوتے کے لیے تیار ہیں: ایران18 January, 2006 | آس پاس ایران پر ہنگامی اجلاس طلب18 January, 2006 | آس پاس احمدی نژاد شام کے دورے پر19 January, 2006 | آس پاس ایران کو اسرائیل کی دھمکی21 January, 2006 | آس پاس ایران:زرِ مبادلہ منتقل نہیں کر رہا22 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||