ایران: بم حملوں میں چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران میں پولیس حکام کے مطابق جنوب مغربی شہر اہواز میں دو بم حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ بم دھماکے ایران کے صوبہ خزستان کے شہر اہواز میں ایک نجی بینک اور ایک سرکاری دفتر کے سامنے ہوئے۔ یہ صوبہ عراق کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ ایران کے ایک پارلیمانی وزیر کا کہنا ہے کہ حملوں کے مقامات کے نزدیک ہی ایک مذہبی ادارے میں صدر محمود احمدی نژاد خطاب کرنے والے تھے۔ پارلیمانی وزیر نظام مولا ہویزی کا کہنا ہے کہ صدر کا یہ دورہ سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم صدر کے اہواز کے دورے کے سلسلے میں کل نائب صدر سے ملے تھے تاہم ہمیں آج ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ صدر کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے‘۔ ایران کی پولیس ٹاسک فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ ثمن بینک کے سامنے ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ ماحولیات کے سرکاری دفتر کے سامنے ہوا جس میں مزید نو افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ بم ایسی ساخت کے تھے جن کا دھماکہ زیادہ مگر نقصان کم ہوتا ہے۔ نظام ہویزی نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں علیحدگی پسندوں کی کارروائی بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کے مخالف گروہ سرحد پار اور برطانیہ سے ان کارروائیوں کو ہوا دے کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ برس جون اور اکتوبر میں بھی ایران کا یہ صوبہ بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایران نے ان حملوں کی ذمہ داری سرحد پار عراق میں تعینات برطانوی فوج پر عائد کی تھی تاہم برطانیہ نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ |
اسی بارے میں بغداد: سفارتخانے کے قریب دھماکہ23 January, 2006 | آس پاس اسرائیل:خودکش حملہ آور ہلاک19 January, 2006 | آس پاس بغداد دھماکے، 22 عراقی ہلاک19 January, 2006 | آس پاس عراق: حملوں میں 80 افراد ہلاک05 January, 2006 | آس پاس عراق تشدد میں 50 سے زائد ہلاک04 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||