بغداد: سفارتخانے کے قریب دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایرانی سفارتخانے کے قریب ایک خودکش کار بم حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیر مواد سے بھری کار اس وقت زوردار آواز سے پھٹ گئی جب پولیس کی پٹرول گاڑی قریب سے گزر رہی تھی۔ یہ خود کش کار بم حملہ عراقی دارالحکومت بغداد کے صالحیہ علاقے میں واقع ایرانی سفارتخانے کے نزدیک ہوا۔ خود کش حملے میں تین عام شہری اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم سفارتخانے کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سرکاری حکام نے گزشتہ ماہ شیعہ پارٹیوں کی کامیابی کے بعد سنی مزاحمت کاروں کے تازہ حملوں سے خبردار کیا تھا۔ پولیس نے پہلے کار بم حملے کے چند منٹ بعد وزیریہ کے علاقے میں ایک اور دھماکے کی بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دوسرا دھماکہ سڑک کے کنارے نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔ حال ہی میں ہونے والے لاتعداد بم حملوں کے بعد ایرانی سفارتخانے کے قریب واقع پولیس چوکی کو اب ’باب قاتلاں‘ کے نام سے پہچانا جانے لگا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: حکومت سازی مذاکرات 21 January, 2006 | آس پاس ’ایک بہادر حکومت کی ضرورت ہے‘21 January, 2006 | آس پاس پولیس رضاکاروں کی لاشیں برآمد22 January, 2006 | آس پاس عراق: چھ عورتوں کورہا کرنے کا اعلان18 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||