عراق: حکومت سازی مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد عراقی رہنما حکومت سازی کے لیے دشوار مذاکرات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق کسی بھی جماعت کو حکومت سازی کے لیے مطلوب اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ جمعہ کو گزشتہ دسمبر میں ہونے والے انتخِابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جن کے مطابق اہلِ تشیع کے اتحاد نے دو سو پچھہتر میں سے ایک سو اٹھائیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کرد جماعتوں کے اتحاد نے تریپن جبکہ سنی جماعتوں نے پچپن نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس طرح کسی بھی جماعت یا اتحاد کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ ان انتخابات میں اہلِ تشیع کی سربراہی میں قائم ہونے والا عراق کا اتحاد سب سے بڑے فاتح گروپ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ کئی سنی سیاست دانوں نے ان انتخابات میں دھاندلی اور فراڈ کا الزام عائد کیا تھا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ان انتخابات کو چیلنج کریں گے۔ پروگرام کے مطابق جب ان نتائج کی توثیق ہو جائے گی تو صدر جلال طالبانی کو دو ہفتے کے اندر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا ہو گا اور اجلاس ایک ماہ کے اندر نئے صدر کا انتخاب کرے گا۔ اس کے بعد نئے صدر وزیراعظم کو نامزد کریں گے جنہیں ایک ماہ کے اندر کابینہ کے نام پیش کرنے ہوں گے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان سن میکارمک نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ عراق میں تمام جماعتیں اور گروپ مل کر کام کریں اور فرقہ وارانہ سوچ اور نسلی شناخت سے بالا ہو کر حکومت بنانے کے بارے میں سوچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’عراقی عوام ان سے ایک ایسی مؤثر اور ذمہ دار حکومت کی توقع کر رہے ہیں جو ان کی ضروریات کی مطابق کام کرے‘۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شیعہ حکومت بنے گی لیکن اسے ایک اچھا اتحادی تلاش کرنا ہو گا۔ دوسرے طرف ایک سنی جماعت نے جس نے پارلیمنٹ میں گیارہ نششتیں حاصل کی ہیں ایک متحدہ حزبِ اختلاف بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: شیعہ اتحاد کی برتری20 January, 2006 | آس پاس عراق: حکومت سازی کی کوششیں14 February, 2005 | صفحۂ اول عراق: نئے آئین کے لیے رائے شماری16 October, 2005 | صفحۂ اول ’برطانوی فوج عراق میں رہنی چاہیے‘06 October, 2005 | صفحۂ اول بلیئر نے ایران پر سوال اٹھایا06 October, 2005 | صفحۂ اول عراق: ’141 مزاحمت کار ہلاک‘ 10 September, 2005 | صفحۂ اول عراق: آئین کے لیے ایک دن کی مہلت26 August, 2005 | صفحۂ اول امن یا تشدد:عراقی سُنیوں کو انتباہ 24 August, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||