عراق: آئین کے لیے ایک دن کی مہلت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سیاستدان ایک بار پھر اپنے مقرر کردہ وقت پر آئین کی دستاویز مکمل نہیں کر سکے لہٰذہ ان کو ایک دن کی مہلت مزید دے دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر حجیم الحسنی نے کہا کہ امید ہے کہ دستاویز جمعہ کو طے ہو جائے گی اور اتوار کو پارلیمنٹ میں اس پر ووٹنگ ہو گی۔ تنازعہ کا اہم ترین نکتہ وفاقی طرز حکومت کے بارے میں سنیوں کا اعتراض ہے۔ ایک سرکردہ سنی سیاست داں کہا کہ فی الحال اس معاملے پر اتفاق رائے کو کوئی امکان نظر آتا۔ عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زبیری نے جو روم میں ہیں کہا کہ آئندہ کے دن اور مہینے بہت نازک ثابت ہو سکتے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق مذاکرات کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے حکام کو اب بھی پیش رفت کی امید ہے۔ سنیوں کو خدشہ ہے کہ جو وفاقی نظام متعارف کروایا جا رہا ہے اس کے تحت شمال کے کرد علاقوں کی طرح ملک کے جنوب میں بھی شیعہ آبادی والا خودمختار علاقہ وجود میں آجائے گا۔ سنیوں کا خیال ہے کہ اس بندوبست سے ان کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی پر فرق پڑے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||