پولیس رضاکاروں کی لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے تیئس پولیس رضاکاروں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے اغواء کر لیا گیا تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ان تیئس پولیس رضاکاروں کی لاشیں بغداد کے قریب ایک کھلی جگہ سے ملیں ہیں۔ پولیس کے یہ تیئس رضاکار ان پچاس رضاکاروں کے گروپ میں شامل تھے جو گزشتہ بدھ کو پولیس کے تربیتی مرکز میں داخلہ نہ ملنے پر بس کے ذریعے بغداد سے سمارا واپس جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق چند دن پہلے جن تیرہ افراد کی لاشیں ملیں تھیں ان کا تعلق بھی اسی گروپ سے تھا۔ بغداد کے شمال مشرق میں واقع بلاد روز کے قصبے میں ایک پولیس آفیسر کے چار بچے اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کے گھر پر مزاحمت کاروں نے راکٹ فائر کیا۔ بعقوبہ کے شہر میں چار پولیس والے سڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں ’عراق کے لیے قربان ہوا ہوں‘22 August, 2005 | صفحۂ اول بغداد: تشدد میں سترہ ہلاک25 August, 2005 | صفحۂ اول عراق: ’141 مزاحمت کار ہلاک‘ 10 September, 2005 | صفحۂ اول عراق: برطانوی فوجی ہلاک20 November, 2005 | صفحۂ اول اسامہ بن لادن زندہ ہیں: الظواھری07 December, 2005 | صفحۂ اول عراقی تارکین وطن کی ووٹنگ شروع13 December, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||