عراقی تارکین وطن کی ووٹنگ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیرون ملک مقیم عراقیوں نے عام انتخابات میں رائے دہی کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔ عراق میں عام انتخابات جمعرات پندرہ دسمبر کو ہوں گے۔ ادھر عراق میں پولنگ سے صرف اڑتالیس گھنٹے پہلے ایک سرکردہ سنی عرب رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔ عراقی فری پروگریسیو پارٹی کے رہنما مزھر الدلیمی کو مغربی عراق کے قصبے رمادی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک روز قبل عراقی ٹیلی ویژن پر عراقیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پولنگ میں بھرپور حصہ لیں۔ پندرہ ملکوں میں رہائش پذیر تقریباً ڈیڑھ کروڑ عراقی جمعرات تک اپنا ووٹ بھگتا سکتے ہیں۔ یہ عراقی آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا، ڈینمارک، جرمنی، ایران، اردن، لبنان، نیدرلینڈ، سویڈن، شام، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ عراق میں عام انتخابات سے پہلے سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر پانچ روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ الیکٹورل کمیشن کے ترجمان فرید عیار کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے ووٹ اہم ہیں۔ بیرون ملک ووٹنگ پروگرام کے چیئرمین حمدیہ الحسینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جنوری کے مقابلے میں اس بار تارکین وطن کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لے گی۔ | اسی بارے میں حالات بدتر، لیکن عراقی پُرامید12 December, 2005 | آس پاس مشتبہ دہشت گرد کی اپیل07 December, 2005 | آس پاس جہنم میں جاؤ: صدام حسین07 December, 2005 | آس پاس عراق میں امریکی فوج کا پروپیگینڈا02 December, 2005 | آس پاس مکمل فتح سے کم کچھ بھی نہیں: بش30 November, 2005 | آس پاس خفیہ جیلیں: امریکہ تحقیق کرے گا29 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||