عراق میں امریکی فوج کا پروپیگینڈا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس نے ان اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے بارے میں عراقی لوگوں کا رویہ بدلنے کے لیے امریکی فوج مقامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے پروپیگڈا کروا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ میکلیلن نے صحافیوں کو بتایا ’ہم پینٹاگون سے اس بارے میں مزید اطلاعات حاصل کر رہے ہیں‘ لاس انجلیس ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج اپنے بارے میں مثبت قسم کے مضامین شائع کرانے کے لیے عراقی اخبارات کو پیسے دے رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ان الزامات کی تفتیش کی جا رہی ہے اور یہ کہ امریکہ آزادیِ اظہار کا علمبردار ہے۔ ’ہم حقائق جاننا چاہتے ہیں لیکن اخبارات کی آزادی کے معاملے میں ہمارے خیالات سب پر عیاں ہیں۔‘ بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان میجر جنرل رِک لنچ نے اس بات کی تصدیق کی کہ عراق میں اسلحے کی جنگ کے ساتھ ساتھ پروپیگینڈے کی جنگ بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا مقابلہ ابو مصعب الزرقاوی سے ہے جو اس جنگ میں شریک ہیں۔
میجر جنرل لنچ کا کہنا تھا کہ عراق میں اغواء کی وارداتیں، سر قلم کرنا اور دھماکے کرانا اس لیے ہے کہ ان واقعات کو پوری دنیا میں توجہ حاصل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابو مصعب الزرقاوی ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ ایک جھوٹ ہے۔’لیکن ہم عراقی عوام سے جھوٹ نہیں بول رہے۔ ہم انہیں اپنے بارے میں معلومات دے رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہ ’ہم اپنے آپریشنل کمانڈروں کو عراقی عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ضرور کہتے ہیں۔‘ لاس انجلیس ٹائمز کے مطابق عراق کی اخباروں میں شائع ہونے والی اکثر خبریں آزادانہ انداز سے پیش کی جاتی ہیں۔ اخبار کے مطابق عراق کے بارے میں خبریں امریکی فوجی لکھتے ہیں اور ایک دفاعی ٹھیکیدار ان کا عربی میں ترجمہ کرتا ہے جس کے بعد وہ عراقی اخبارات کی زینت بنتی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے اکثر خبریں حقائق پر مبنی ہوتی ہیں لیکن وہ یکطرفہ ہوتی ہیں اور ان خبروں میں اکثر ایسی باتیں نہیں ہوتیں جن سے امریکی فوج یا عراقی حکومت کے بارے میں غلط قسم کا کوئی تصور جنم لے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کیرولائن ہاؤلی نے بغداد سے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ یہ الزامات امریکی فوج کے لیے سبکی کا باعث ہیں خصوصاً ایک ایسے وقت جو امریکی فوج عراق میں ہر چیز کے شفاف ہونے کے تصور کو اجاگر کرنے کی کوشش میں ہے۔ | اسی بارے میں عراق سے فوج کی واپسی کا پلان30 November, 2005 | آس پاس صدام دور جیسا حال ہے: علاوی27 November, 2005 | آس پاس عراق: خاندان کے5 افراد ہلاک21 November, 2005 | آس پاس امریکی فوجیوں سمیت 53 ہلاک 19 November, 2005 | آس پاس خود کش حملوں میں درجنوں ہلاک18 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||