خفیہ جیلیں: امریکہ تحقیق کرے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیق کرے گا کہ سی آئی اے مشرقی یورپ کے ممالک میں خفیہ جیلیں چلاتا رہا ہے اور زیرِ حراست افراد کو لے جانے والے طیاروں نے یورپی ہوائی اڈے استعمال کیے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ کونڈولیزا رائس نے جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر سٹین میئر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دعووں کی تحقیقات کریں گی۔ مس رائس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے خفیہ جیلیں چلانے کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات جائز ہیں اور ان پر ردِ عمل کا اظہار کیا جانا چاہیے۔ جرمنی میں میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو ادھر ادھر لانے اور لے جانے کی غرض سے سی آئی اے نے جرمنی کا ہوائی اڈہ استعمال کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے یورپی اتحاد نے کہا تھا کہ وہ امریکہ سے کہے گا کہ وہ ان اطلاعات کی چھان بین کرے سی آئی اے نے مشرقی یورپ میں خفیہ جیلیں قائم کر رکھی تھیں۔ جرمنی کے وزیرِ خارجہ جو حال ہی میں اس عہدے پر مقرر کیے گئے ہیں، امریکہ کے دورے کے دوران سی آئی اے کی جیلوں کے حوالے سے اپنی امریکی ہم منصب سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے بعد میں بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یورپی اتحاد کو فوری اور تفصیلی جواب سے آگاہ کریں گی۔ مس رائس کے ترجمان نے بعد میں یہ بھی کہا کہ امریکہ ان الزامات پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرے گا۔ تاہم انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا مشرقی یورپ میں سی آئی اے کی خفیہ جیلیں تھیں یا نہیں۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان پر کاربند ہے۔ امریکی عملداروں نے اس سے قبل سی آئی اے کی خفیہ جیلوں کے بارے میں مختصر سی بات کی تھی اور تفصیل سے گریز کیا تھا۔ اگلے ہفتے جب امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس یورپ کا دورہ کریں گی تو یہ معاملہ کافی اہمیت اختیار کرے گا۔ جرمنی میں اخبارات کا دعوی ہے کہ سی آئی اے کے طیاروں نے زیرِ حراست افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی غرض سے جرمنی کے ہوائی اڈوں کو اسی سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا۔ برلن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق یہ الزامات ایسے وقت لگے ہیں جو نئی چانسلر اینگلا مارکل کے لیے بہت نازک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کریں گی۔ امریکہ اور جرمنی کے تعلقات عراق پر امریکی سالاری میں لڑی جانے والی جنگ کے دوران انتہائی خراب ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں سی آئی اے کی دنیا بھر میں جیلیں03 November, 2005 | آس پاس امریکی صحافی کو رہا کر دیا گیا30 September, 2005 | آس پاس عرب دنیا کے منی گونتاناموبے09 February, 2005 | آس پاس گوس سی آئی اے کے نئے سربراہ23 September, 2004 | آس پاس سی آئی اے سربراہ: مزید اختیارات27 August, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||