گوس سی آئی اے کے نئے سربراہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ نے صدر بش کی طرف سے رپبلکن سینیٹر پورٹر گوس کی امریکی خفیہ ادارے، سی آئی اے کے سربراہ کے عہدہ پر تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ پورٹر گوس سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کے نمائندہ ہیں اور سی آئی اے میں بھی کام کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ان کی تقرری پر اعتراض بھی کیا تھا۔ سی آئی اے کے سابق سربراہ جارج ٹینٹ نے اس سال جون میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ امریکہ پرگیارہ ستمبر کے حملوں کے حوالے سے سی آئی اے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد جارج ٹینٹ نے اپنا استعفی پیش کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ صدر بش، پورٹر گوس سے سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||