سی آئی اے سربراہ: مزید اختیارات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر بش سی آئی اے کے نئے چیف کو زیادہ اختیارات دیں گے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر بش بہت جلد ایک ایسے انتظامی حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں جس میں سی آئی اے کے سربراہ کو مزید اختیارات سے نواز جائے گا۔ سی آئی اے کے سربراہ عارضی طور پر نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔امریکہ میں پندرہ انٹیلیجنس ادارے ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد بنائے گئے مختلف کمشنوں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق سی آئی اے کے چیف کو اضافی اختیارات دینے کا فیصلہ نومبر میں ہونے صدارتی اختیارات کو مد نظر رکھ کیا گیا ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||