سی آئی اے کی دنیا بھر میں جیلیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے خفیہ ادارہ سی آئی اے نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ساری دنیا میں خفیہ جیلوں کا ایک جال بچھا رکھا ہے۔ امریکی حکومت نے واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کی تردید نہیں کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے گوانتانوموبے کے علاوہ افغانستان، مشرقی یورپ کے ملکوں اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے آٹھ ملکوں میں خفیہ جیلیں جنہیں کالے مقام کے نام سے پکارا جاتا ہے، قائم کر رکھی ہیں۔ ان جیلوں میں القاعدہ سے تعلق کے الزام میں سو سے زیادہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے قید رکھا ہوا ہے۔ گیارہ ستمبر کے حملے کے مبینہ منصوبہ کار خالد شیخ کو بھی کسی اسی طرح کی جیل میں قید ہیں۔ سی آئی اے نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے خفیہ جیلوں کے بارے میں خبر پرتبصرہ نہیں کیا اور کہا وہ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتے البتہ یہ ضرور کہیں گے کہ صدر جارج بش پر امریکی شہریوں کی حفاظت کے ان کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ یہ ذمہ داری سنجیدگی کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ جیلوں کا خرچہ سی آئی اے برادشت کرتی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی یورپ کے ملکوں کا نام حکومت کے ایک اعلی اہلکار کے کہنے پر شائع نہیں کر رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اعلی حکومتی اہلکار نے درخواست کی تھی کہ مشرقی یورپ کے ملکوں کا نام ظاہر کرنے سے خفیہ آپریشنز کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ | اسی بارے میں ’باخبر‘ ذریعہ نہ بتانے پر صحافی قید07 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||