بغداد دھماکے، 22 عراقی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے اور ایک خود کش حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے بم دھماکے میں ایک خود کش حملہ آور نے قریبی کیفے میں داخل ہو کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے میں کم از کم 16 شہری مارے گئے۔ اس دھماکے کے چند منٹ بعد ہی تین پولیس اہلکار اس وقت مارے گئے جب ان کی گشتی کار کے قریب ایک کار بم پھٹا۔ ان دھماکوں کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ دھماکے سعدون سٹریٹ پر ہوئے جسے بغداد کا ایک محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق دھماکوں کے بعد بغداد کے مرکزی حصے پر دھوئیں کے بادل چھاگئے جبکہ جائے حادثہ پر انسانی اعضاء بکھرے پڑے تھے۔ عراقی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ گزشتہ ماہ کے انتخابات کے مکمل نتائج کے اعلان کے موقع پر پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد میں پینتیس عراقی اغوا19 January, 2006 | آس پاس بغداد: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ16 January, 2006 | آس پاس عراق تشدد میں 50 سے زائد ہلاک04 January, 2006 | آس پاس خودکش دھماکوں میں 120 ہلاک05 January, 2006 | آس پاس سکیورٹی فائرنگ: دو عراقی ہلاک02 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||