بغداد میں پینتیس عراقی اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں مزاحمت کاروں نے پولیس میں بھرتی کے خواہشمند پینتیس افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ منتخب نہ کیے جانے کے بعد پولیس تربیتی سکول سے بس کے ذریعے سامرہ جا رہے تھے۔ سامرہ کے پولیس چیف جنرل ملک الخضارجی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ افراد ان 229 افراد کے دستے میں شامل تھے جو پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے بغداد گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ آٹھ کاروں اور منی بسوں میں سوار درجنوں مسلح افراد نے رضاکاروں کی بس کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں صحرا میں لے گئے‘۔ پولیس کے مطابق ایک رضاکار مزاحمت کاروں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور اس اغوا کی اطلاع بھی اس نے ہی دی۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی اور عراقی فوج مغوی افراد کو بغداد کے شمالی صحرا میں تلاش کر رہی ہے۔ یہ اس قسم کا تازہ ترین واقعہ ہے جس میں مزاحمت کاروں نے حفاظتی دستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا ہو۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||